خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی

Feb 20, 2025 | 22:54:PM
 خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن(کے پی پی ایس سی) کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ