پی ڈی ایم کا پاورشو۔۔ الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی آگیا

Jan 20, 2021 | 08:21:AM
پی ڈی ایم کا پاورشو۔۔ الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے اپوزیشن الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے  اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ  ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے۔عام انتخابات، سینٹ انتخابات، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کےلئے ہر وقت تیار ہیں۔ای سی پی نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹارمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔ 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا آفس میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے معمول کے تحت امور سرانجام دئیے۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے گھر روانہ ہوئے۔تاہم پی ڈی ایم  کی جانب سے اعلان کے باوجود الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع نہ کرائی جاسکی۔اسٹیج پر موجود قائدین سے یاداشت پر دستخط بھی کرائے گئے تھے۔لیگی رہنما احسن اقبال نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یادداشت بدھ کے روز جمع کرائی جائے گی۔