(24نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو،24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 476، سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 245 مریض چل بسے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔