"امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بڑے عہدے پر فائز " 

Jan 20, 2021 | 09:42:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک خواجہ سراڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے صدر کے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اٹھانا ہے تاہم وہ مختلف شعبوں میں اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محکمہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کردیا ہے۔ہارورڈ کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ریچل لیون اس وقت پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر بھی ہیں انہوں نے اپنے طبی کیریئر کا آغاز بطور ماہر اطفال کیا تھا۔ جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لئے نامزدگی کے بعد ابھی سینٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔

امریکا