نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لے سکتےہیں:چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میں نجومی تو نہیں ہوں لیکن ہو سکتا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دیں۔
گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن جنرل کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں اتحادیوں کے شیئر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔براڈ شیٹ کیس پر جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے، ہم صرف ایک بات کر رہے ہیں کورونا کو ختم ہولینے دیں، پھر سیاست کریں، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔فارن فنڈنگ کیس میں یہودیوں کی فنڈنگ میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔تیز ترین انصاف پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں عدالتی اور دیگر اداروں کے نظام میں بہتری لانی چاہیے۔