بیانات ریکارڈ کا حصہ،اسرائیل کو تسلیم  نہیں کریں گے:شاہ محمود

Jan 20, 2021 | 10:01:AM
بیانات ریکارڈ کا حصہ،اسرائیل کو تسلیم  نہیں کریں گے:شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت  پاکستان پہلے ہی فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسرائیل سے متعلق بینرز سیاسی مقاصد کیلئے آویزاں کئے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمنوں کابیانیہ ہے۔ پیپلز پارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے جو اپوزیشن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔