برطانیہ ،جنوبی افریقہ کے بعد جرمنی میں کورونا کی نئی قسم دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے بعد جرمنی کی جنوبی ریاست باواریہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ،اب تک نیا وائرس 35 سے زائد افراد کے جسم میں داخل ہوچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر یہ نئی قسم برطانیہ اور جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے وائرس سے بھی مختلف بتائی جارہی ہے۔باواریہ کے ایک ہسپتال میں 73 مریضوں اور طبی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں سے 35 افراد میں موجود کورونا وائرس دنیا کے دیگر حصوں میں موجود وائرس سے قدرے مختلف پایا گیا۔
قومی ادارہ صحت جرمنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی قسم کے وائرس پر تحقیق کا آغاز ہوگیا ہے اور احتیاطی تدابیر کو سخت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔دریافت ہونے والا یہ وائرس حال ہی میں جنوبی افریقا اور برطانیہ میں دریافت ہونے نئی اقسام سے بھی مختلف ہے۔ جرمنی میں فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کو لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 214 ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 633 سے تجاوز کرگئی ہے۔