پنجاب میں دھندکےڈیرے،کئی مقامات پرحدنگاہ صفر،موٹروےجزوی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے ،کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوجانے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ٹرینوں اور فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔موٹروے کئی مقامات سے بند کردی گئی۔
لاہور،پتوکی،چونیاں،اوکاڑہ،چیچہ وطنی اور گردونواح میں صبح سویرے دھند چھا گئی ،نیشنل ہائی وے پر حدنگاہ صفر ہو گئی ہے ،حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک کو قافلوں کی شکل میں گزار ا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے۔اسی طرح موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے شور کوٹ تک بھی بند ہے جبکہ ملتان سے خانیوال تک ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفرسے اجتناب کریں جبکہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔