مالی بحران شدید،پی آئی اے ہوٹل کو ایک اور پیکیج دینے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حالیہ کابینہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کو زبردستی قبضے میں لینے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کامالی بحران پھر شدت اختیار کرگیا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت ایک اور مالی پیکج دینے کی تیاری کر رہی ہے ۔اعلی سطحی سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہےکہ روز ویلٹ ہوٹل کے لیے 3 کروڑ 55 لاکھ 77 ہزار ڈالر کا ایک اور پیکج دیے جانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے، جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی قائم کردہ اعلی اختیاراتی کمیٹی کرےگی ۔
نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن بدھ کو ای سی سی سے سمری کے ذریعے منظوری لے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے لیے اضافی فنڈز کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائےگی جو ڈپٹی چیئرمین ،پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں بنےگی،کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایوی ایشن اور سیکرٹری قانون و انصاف شامل ہوں گے۔سرکاری حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ای سی سی نے 2 ستمبر 2020 کو بھی روز ویلٹ ہوٹل کے لیے 14کروڑ 20 لاکھ کامالی پیکج منظور کیا تھا جو وزارت خزانہ نے سالانہ 59 لاکھ ڈالرزسود پر بینک سے بطورقرض لیا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار کاکہناہےکہ ایک حالیہ وفاقی کابینہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کو زبردستی قبضے میں لینے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا اور مشیر تجارت رزاق داؤد نے روز ویلٹ ہوٹل کے ہوسٹائل ٹیک اوور کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ہوٹل کو فروخت کرنے کا منصوبہ اچانک ترک کردیا گیا تھا ۔