بلاول کا نہ آنا بتاتا ہے جوتیوں میں دال بٹ ر ہی ہے: فردوس عاشق

Jan 20, 2021 | 12:02:PM
بلاول کا نہ آنا بتاتا ہے جوتیوں میں دال بٹ ر ہی ہے: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول پی ڈی ایم کے ساتھ ڈبل نہیں ٹرپل گیم کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کے پیٹ میں اقتدار کا درد ہے جب کہ مریم نواز اداروں کو متنازع بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وہ پہلے بینظیر حکومت گرانے کے لیے اسامہ بن لادن کی جانب سے اپنے والد کو کی جانے والی فنڈنگ کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر چند افراد فوٹو شوٹ کررہے ہیں، بلاول کا نہ آنا بتاتا ہے کہ جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ کشمیر کا نام لے کر کشمیر چوک سے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارا اصل مسئلہ اپوزیشن نہیں بلکہ غربت مہنگائی اور دیگر بنیادی ایشوز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس میں سمندر پار پاکستانیوں نے فنڈنگ کرکے حکومت میں اپنا حصہ ڈالا۔