سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری کو طلب

Jan 20, 2021 | 12:11:PM
سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت نےسینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری  کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت ہوئی جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہوگئی ہاؤس میں واپس آجائے۔ مرحوم پی ڈی ایم کا سڑکوں پر احتجاجی سیاست کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ناکام ہوگیا۔ انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار ادا کریں۔ 22 جنوری کوسینٹ اجلاس صبح 10 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا۔ اجلاس بلانے سے قبل این سی او سی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں۔