لاہور میں سرگرم 238 قبضہ گروپوں کی تفصیلات منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں پولیس کی طرف سے بنائی گئی قبضہ گروپوں کی فہرست میں کینٹ ڈویژن سرفہرست ہے۔پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق شہر میں اس وقت 238 قبضہ گروپ سرگرم ہیں جس میں سے کئی قبضہ مافیا کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ ڈویژن 109 قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے ساتھ نمبر ایک پر اور سٹی ڈویژن قبضہ مافیا کے 53 افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ صدر ڈویژن 25، اقبال ٹاؤن ڈویژن 24، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 14 جبکہ سول لائن ڈویژن میں صرف 13 قبضہ گروپوں کے نام سامنے آئے ہیں۔دوسری طرف پولیس کا قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک پولیس 200 کے قریب افراد کو گرفتار کرچکی ہے لیکن کسی بڑے بدمعاش یا قبضہ گروپ کے لیڈر کو گرفتار نہیں کیا جاسکا البتہ پولیس اینٹی قبضہ مافیا سیل بنا دیا گیاہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ کوئی کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرے گا اور اگر ہوا تو فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیں گے چاہے کوئی بھی ہو۔قبضہ گروپوں کے لیے متازعہ پراپرٹیز، خالی پلاٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں آسان ہدف ہوتا ہے۔