(24نیوز)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کامل علی آغا کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کامل علی آغاپر پارٹی کے صوبائی صدر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کامل علی آغا سینئر پارلیمنٹرین ہیں وہ پہلے بھی سینٹ کا تجربہ رکھتے ہیں ان کی سیا سی بصیرت قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامل علی آغا پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں۔