فارن فنڈنگ: عمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں : احسن اقبال

Jan 20, 2021 | 15:20:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا اور 24 گھنوں میں ان کی نااہلی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر لیگی رہنما  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس پرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔فارن فنڈنگ کیس  کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے۔امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا، پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔

مزیدخبریں