شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل، ملزم کی ضمانت مسترد

Jan 20, 2021 | 15:35:PM
 شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل، ملزم کی ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 تفصیلات کے مطابق جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، نازیبا تصاویر بھی برآمد۔ایف آئی اے حکام نے ملزم کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے ملزم انیس سے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ انتقام پر اتر آیا، ملزم نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتےہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔