31 مارچ تک پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین ملیں گی،ڈاکٹر فیصل سلطان

Jan 20, 2021 | 18:14:PM

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ابتدائی طورپرویکسین کی2کروڑخوراکیں حاصل کی جائیں گی،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی 10لاکھ خوراکیں مہیاکرنے کے قابل ہوں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جیسے زیادہ آبادی والے ملک کی تمام آبادی کیلئے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں،حکومت کی تمام مشینری کوروناویکسین کی جلد سے جلدفراہمی کیلئے فعال ہے۔
انہوں نے کہاکہ کارآمدویکسین کی دستیابی سے متعلق خصوصی تکنیکی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،ماہرین پرمشتمل کمیٹی نے8سے9ویکسین کی نشاندہی کی ،ڈریپ نے دوکوروناویکسین کی منظوری دےدی ہے،سائنوفارم اورکنسائنونامی کمپنیوں سے ویکسین کی فراہمی پربات جاری ہے۔
مشیر صحت نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ ویکسین کی خریداری کیلئے چین کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں،ویکسین کولگانے اورذخیرہ کرنے کی ذمہ داری ای پی آئی سٹاف کے ذمہ ہوگی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناتھا کہ عوام کو کورونا ویکسین کی فراہمی بالکل مفت ہو گی،کورونا ویکسین بالغ افراد کو لگے گی بچوں کو نہیں،18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائیگی۔

مزیدخبریں