(24 نیوز)مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بے جا سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، مفتی قوی پر الزام تراشی نہیں اسکے ثبوت بھی پیش کیے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹک ٹا کر کا ایک پر یس کا نفرنس میں کہنا تھا کہ مفتی قوی کا کردار پہلے سے ہی مشکوک ہے۔میرا عزم تھا کہ مفتی کا اصل چہرہ سب کے سامنے لائوں ۔یہ مفتی کہلانے کے لائق نہیں ۔ یہ ایک منافق شخس ہے، آئندہ اس کو مفتی نہ کہا جائے ۔
حریم شا ہ نے مزید کہا ہے کہ یہ سادہ لوح عوام کو مفتی کے بھیس میں گمراہ کر رہا ہے۔ اسلام کے پیروکار بے حیائی کو پھیلاتے نہیں ۔اس کے قول اور فعل میں تضاد ہے ۔ اس لیے مارا کہ مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا ۔مفتی نے جھوٹ کہا کہ ائیر پورٹ سے دوست کی نہیں میری گاڑی میں آئے۔ مفتی کو ہم نے پچاس ہزار روپے پروگرام کے لیے ادا کیے۔
حریم شا ہ نے مفتی عبدالقوی پر ایسا الزا م عا ئد کر دیا کہ دیکھنے وا لے بھی دنگ رہ گئے
Jan 20, 2021 | 18:36:PM