ایس ای سی پی کا عوام کو جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکیوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں، لاثانی آئل ٹریڈرز اورنیو لاثانی چکس اینڈ چکن پرائیویٹ لمیٹد کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے شہریوں کو جعلی سرمایہ کارکمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق لاثانی آئل ٹریڈرز اورنیو لاثانی چکس اینڈ چکن پرائیویٹ لمیٹد کے خلاف سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایس ای سی پی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو نااہل قرار دینے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق کسی کمپنی کی محض رجسٹر یشن عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں۔کمپنیوں اور ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریفرنس بھیج دیئے ہیں۔