3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

Jan 20, 2021 | 19:40:PM

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے بلوچستان کو 60 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری دے دی،ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹ کےلئے جنوری 2021 تک 772 روپے ایم ایم بی ٹی یو کا نرخ منظور کرلیا، وزارت خزانہ کاکہناہے کہ ای سی سی نے کراچی کیلئے52 فائر ٹینڈرز پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں