(24 نیوز)بلوچستان کی مقامی عدالت نے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے فرنٹیئر کورکے اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیش آیا تھا ،حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کا طالب علم تھا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت رفیق لانگو نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
وکیل جاڑین دشتی نے کہاکہ عدالت نے دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا، آئی جی ایف سی نے حیات بلوچ کے اہلخانہ کو بروقت انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔
قتل کے مقدمہ میں ایف سی اہلکار کو پھانسی کی سزا
Jan 20, 2021 | 19:51:PM