سارک نے بلقیس ایدھی کودہائی کی بہترین شخصیات میں شامل کر لیا

Jan 20, 2021 | 19:51:PM
سارک نے بلقیس ایدھی کودہائی کی بہترین شخصیات میں شامل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بین الاقوامی تنظیم امپیکٹ ہال مارکس نے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی والدہ بلقیس ایدھی کو دہائی کی 20 بہترین شخصیات میں شامل کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایدھی فانڈیشن پاکستان اور سارک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عالمی سطح پر ایک آن لائن رائے شماری دہائی کی بہترین شخصیات سے متعلق کروائی گئی ۔بلقیس ایدھی عبد الستار ایدھی کی اہلیہ، ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت مادر پاکستان ہے جو 1947 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ بلقیس ایدھی فانڈیشن کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986 رومن میگسیسی اعزاز حاصل کیا۔حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015 سے بھی نوازا ۔