طالب علم قتل کرنے والے فرنٹیئر کور اہلکار کو سزائے موت کا حکم

Jan 20, 2021 | 20:12:PM


(24 نیوز)بلوچستان کی مقامی عدالت نے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے فرنٹیئر کور بلوچستان کے ایک اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیش آیا تھا ۔ حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کا طالب علم تھا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت رفیق لانگو نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قتل کی دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا۔آئی جی ایف سی نے حیات بلوچ کے اہل خانہ کو بروقت انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزیدخبریں