بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کودھو ل چٹا دی

Jan 20, 2021 | 20:36:PM


 (24 نیوز) بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے ایک کھلاڑی نے ڈبیو کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق بنگلہ دیش کی ٹیم  نے 123 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 34 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل ہوسن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 122 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سپن باولر شکیب الحسن نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حسن محمد نے تین اور مستفیض الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈین ٹیم 33 ویں اوور میں آئوٹ ہوگئی تھی۔ کائل میئرز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
شاندار بالنگ پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں