سعودی عرب دنیا کے دسویں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا مالک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب نے دمام 7 کے نام سے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا۔ تیل کمپنی آرامکو نے سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کے ساتھ مل کر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنالیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دمام 7 کے ذریعے آرامکو کو تحقیق اور تلاش کے کاموں میں مدد ملے گی، یہ کمپنی کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف اہم قدم ہے۔ دمام 7 سپر کمپیوٹر الظہران ٹیکنو ویلی میں ایس ٹی سی کی ذیلی کمپنی سولیوشنز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ پیکارڈ انٹرپرائزز کی ذیلی کمپنی ہیولٹ کا بھی اس میں تعاون شامل رہا ہے۔
سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین 214 کمپیوٹرز کے ساتھ پہلے، امریکہ 113 کے ساتھ دوسرے اور 34 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے، دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بھی جاپان کا فوگاکو ہے جو 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔