5 ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد خسارے میں تبدیل 

Jan 20, 2021 | 20:54:PM
5 ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد خسارے میں تبدیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 5 ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد خسارے میں تبدیل ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2020 میں 66کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیا ،رواں مالی سال 6 ماہ میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ۔
دسمبر 2020 میں برآمدات اور ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا، چینی ، گندم کی درآمدات میں نمایاں اضافہ بھی ہوا، صنعتوں کے خام مال کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔جس وجہ سے خسارہ بڑھا۔