پاکستان یو اے ای کیخلاف اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کا مقدمہ ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے پاکستان کا متحدہ عرب امارات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی او نے پاکستان کو یو اے ای کی بائی ایگزیلی پولی پراپلین فلمز کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔یو اے ای کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ری فنڈ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کی بائی ایگزیلی پولی پراپلین فلمز کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لگا رکھی تھیں، ڈبلیو ٹی او یو اے ای نے پاکستان کے فیصلے کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں درخواست دے رکھی تھی۔
ڈبلیو ٹی او ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے یو اے ای کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ۔یو اے ای کی بی او پی پی فلمز کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کا فیصلہ غلط ہے، ڈبلیو ٹی او پاکستان اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کی وجوہات پیش نہیں کرسکا، ڈبلیو ٹی او پاکستان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کا فیصلہ بغیر ثبوت کے کیا۔