مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

Jan 20, 2021 | 22:11:PM

(24 نیوز) مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے زیرانتطام مدارس کے الگ سے بورڈبنانے کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکرکے وفاق المدارس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے فروری میں نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف وفاق المدارس العربیہ کے صدر اورسیکریٹری کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کو وفاق المدارس کا سربراہ بنائے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔
وفاق المدارس العربیہ کو دینی مدارس سے متعلق قانونی سازی کے حوالے سے بعض پہلوئوں پراعتراض ہے۔ خاص طورپرخیراتی امداد کے معاملے پرتحفظات ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ میں شامل بعض مدارس کی خواہش ہے کہ سربراہ ایسی شخصیت کوہوناچاہیے جوحکومت پردبائو ڈال سکے۔ تاہم کئی مدارس ایسے ہیں جودینی تعلیم کے نظام کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھناچاہتے ہیں۔

مزیدخبریں