جمہوریت بچ گئی ،نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دینگے،نومنتخب امریکی صدر

Jan 20, 2021 | 22:15:PM
 جمہوریت بچ گئی ،نسل پرستی اور شدت پسندی کو شکست دینگے،نومنتخب امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ آج ایک بار پھر جمہوریت بچ گئی،آج کسی شخص کا نہیں جمہوریت کی کامیابی کادن ہے،آج اشخاص کی نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی۔
جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ روزپہلے کیپٹل ہل پرحملے نے جمہوری بنیادیں ہلادیں، امریکاکوبہت سے چیلنجزکاسامناہے،جمہوریت بہت قیمتی ہونے کےساتھ نازک بھی ہے،امریکاعظیم لوگوں کاملک ہے،اپنی پارٹی کے پہلے2صدورکی گراں قدرخدمات کوسراہتاہوں۔
نومنتخب امریکی صدر کاکہناتھا کہ ہم نے جنگوں اورمشکل حالات میں مل کرمقابلہ کیا،کوروناکے باعث امریکامیں بےروزگاری بڑھی،معیشت متاثرہوئی،کوروناسے جتنی ہلاکتیں ہوئیں اتنانقصان جنگوں میں نہیں ہوا،ہم متحدہوکردہشتگردی اوروباکامقابلہ کرسکتے ہیں.
جوبائیڈن نے کہاکہ تمام امریکیوں کومتحدکرنامیرامقصدہے،ہم نسل پرستی اورشدت پسندی کوشکست دیں گے،ایک بارپھرامریکاکواچھائی کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے،سفیدفام نسل پرستی کوشکست دیں گے، ہمیں نفرت،تعصب،نسل پرستی،انتہاپسندی کامقابلہ کرناہے، ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ جوہم پریقین رکھتے ہیں ان کی امیدوں پرپورااتریں گے،جوہم سے اختلاف رکھتے ہیں ان کابھی احترام ہے،تمام امریکیوں کاصدربن کردکھاو¿ں گا،ان کے حقوق کیلئے بھی لڑوں گاجنہوں نے میری حمایت نہیں کی۔
جوبائیڈن نے کہاکہ تشددکے بغیرتحمل اوربرداشت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،ہمیں رنگ ونسل،تعصبات،مذہب سے بالاترہوکرعظیم قوم بنناہے،کوروناسے ہلاک 4 لاکھ امریکیوں کے اہلخانہ کے دکھ کااحساس ہے۔