کھلاڑیوں کی خراب پر فارمنس کے ذمہ دارکوچز نہیں ،محمد حفیظ

Jan 20, 2021 | 22:29:PM
کھلاڑیوں کی خراب پر فارمنس کے ذمہ دارکوچز نہیں ،محمد حفیظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی خراب پر فارمنس کی ذمہ داری کوچز پر نہیں ڈالنی چاہیے۔میٹ دی پریس میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پچھلا سال میرے کیرئیر کا کامیاب سال رہا، ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے دنیا کا ٹاپ اسکورر بنا۔ اس سال بھی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا چاہوں گا۔میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کے لیے کھیلا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ این او سی بھی اسی وجہ سے ملا کہ قومی ٹیم میں دستیابی میں مسئلہ نہ ہو، ٹی ٹین میچز بائیو سیکیور ببل میں ہوں گے، واپسی پر کورونا پروٹوکولز پورے کرکے مکمل طور پر ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور کوچ ہیں، موجودہ منیجمنٹ کا ماحول بہترین ہے، پلیئر کو عزت دی جارہی ہے، اپنی پرفارمنس کا کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ میں میرا سال بہت اچھا گزرا ہے، مجھے کبھی کوچنگ کے دوران مسئلہ نہیں ہوا ۔ یہ مینجمنٹ میرے دل کی آواز ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ خراب کھیلیں تو سارا ملبہ کوچز پر ڈال دیں ۔میں اگر برا کھیلا ہوں تو اپنی وجہ سے برا کھیلا ہوں اور اگر میں نے 99 رنز بنائے ہیں تو اس میں کوچز کا بھی کردار ہے، ہمیں ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔