وزیراعظم کی جوبائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Jan 20, 2021 | 23:26:PM
وزیراعظم کی جوبائیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کو اپنے ملک کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جوزف بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت عامہ، کرپشن کے سدباب اور امن وامان کے فروغ کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہوگی۔