آسٹریا میں 7 فروری تک سخت لاک ڈائون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 25 جنوری سے ماسک ایف ایف 2 کا استعمال لازمی قرار،آسٹریا میں 7 فروری تک سخت لاک ڈائون جاری رہے گا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہلاکتوں کے بعد کل اموات 7237 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1671 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کرونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 35 ہو گئی ہے۔ آسٹریا میں کرونا کے 323 مریضوں کی حالت تشویشناک،اسی دوران لا کھوں کی تعداد میں کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔