سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے آخری حد تک جانا پڑیگا، اعظم سواتی

Jan 20, 2021 | 23:36:PM

(24 نیوز)وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں جو ایڈوائزری سپریم کورٹ کی جانب سے آئی اسکا انتظار کررہے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کےلئے آ خری حد تک جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں ہمیں شکست بھی ہوتی ہے اور وہاں ہمارے ووٹ کم ہوتے ہیں تو ہمارا ویژن نوجوان نسل کے سامنے پہنچ جائے گا۔ میرے سینیٹ میں تین سال ہیں ،میں2024 میں ریٹائرڈ ہونگا۔ 
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا تعلق نوسربازوں سے ہے، پی ڈی ایم کو وقت کے ساتھ شکست ہوگی۔ اسکے کاروبا رکے دروازے بند ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بڑا ادارہ ہے اگر احتساب میرا اور فضل الرحمن کا نہیں ہوگا تو کسی کا بھی نہیں ہوسکتا۔ ایک ایک پیسہ انکی اپنے ایمان سے زیادہ حفاظت کروں گا ۔ ریلوے خیراتی ادارے نہیں ہے، ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی۔ ایک زمین بھی نہیں فروخت کی جائے گی۔

مزیدخبریں