طلبہ کیلئے خوشخبری۔۔سلیبس میں کمی کا فیصلہ

Jan 20, 2022 | 12:11:PM

(24 نیوز)  کورونا اور اومی کروم وائرس کے باعث نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ، سلیبس میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق   نیا تعلیمی سال صرف 8 ماہ کا ہوگا اور سلیبس کو   20 فیصد کم کیا جائے گا۔ تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سکول کتنے دنوں کیلئے بند ؟ طلبا کے لئے اہم اعلان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کے نصاب کو شارٹ کرنے کیلئے  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی گئی، 2023 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان بھی شارٹ سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں لگ گئیں۔۔ایک دن سکول ۔۔ ایک دن چھٹی

واضح رہے کہ نصاب کم کرنے کا فیصلہ آئندہ تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں