(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشاب میں محکمہ ہیلتھ نے بہترین پرفارمنس دیکھانے کی خاطر مردہ افراد کو بھی ویکسینیشن لسٹ میں شامل کردیا ۔
محکمہ ہیلتھ خوشاب کا انوکھا کارنامہ، اعلی حکام کو بہترین پرفارمنس دیکھانے کے چکر میں 8سال پہلے مرنے والے افراد کو بھی کورونا ویکسین میں شامل کردیا۔سی او ہیلتھ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے ووٹر لسٹوں پر جاری شناختی کارڈز کورونا میں ڈال کر رپورٹ بنا دی ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔
محلہ علی پورہ کے 3 افراد جو کہ مر چکے ہیں انہیں پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز کے بارے میسج کرتے رہے۔ جاری کردہ نمبر1166 میں فوت شدہ افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے ۔
نور محمد سکنہ محلہ پورہ کو فوت ہوئے 12 سال شاہ محمد کو 7 سال،محمد سلیم کو 6 سال گزر چکے ہیں، نورمحمد،شاہ محمد،محمد سلیم ودیگر افراد کو فوت ہوئےتقریبا8 سال گزر چکے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں لگ گئیں۔۔ایک دن سکول ۔۔ ایک دن چھٹی