اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والےشہری ہوشیار

Jan 20, 2022 | 14:55:PM

 (24 نیوز) اے ٹی ایم مشینیں ڈاکوؤں کے نشانہ پر، کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلواتے شہری کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو شہری سے بھاری نقدی سمیت قیمتی موبائل فون چھین کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ  میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے والے شہری کے ساتھ ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات ۔ ڈاکو شہری سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ نقدی اور اڑھائی لاکھ مالیت کا قیمتی موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

ڈاکو نے پہلے شہری کے بٹوے کا صفایا کیا، پھر اسلحہ کی نوک پر اے ٹی ایم سے مزید رقم نکلوائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔ 10 سے زائد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل ہونے کیلئے تیار
 نقدی اور موبائل فون لے کر ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی موجیں لگ گئیں۔۔ایک دن سکول ۔۔ ایک دن چھٹی

یاد رہے چند روز قبل نواب ٹاؤن میں بینک سے پچیس لاکھ رقم نکلوا کر آنے والا شہری اپنے دفتر کے سامنے لٹ گیا تھا۔ برقعہ پوش خاتون بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے ہمراہ تھی، شہری عاطف رائیونڈ روڈ پر واقع میزان بینک سے رقم نکلوا کر دفتر پہنچا تھا۔

مزیدخبریں