عالمی ٹینس سٹار کا آسٹریلیا کیخلاف ہرجانے کا نوٹس ۔۔مشاورت شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی ٹینس سٹار نوواک جو کووچ نے آسٹریلیا کیخلاف عدالتی جنگ مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سربین ٹینس سٹار نے آسٹریلیا کیخلاف ڈیڑھ ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کیلئے مشاورت شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس سٹار نوواک جوکووچ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔
تفصیلات کے مطابق سربین ٹینس سٹار جسے حال ہی میں آسٹریلیا نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ڈی پورٹ کردیا تھا اور آسٹریلین اوپن میں شرکت سے منع کردیا تھا اب عالمی ٹینس سٹار نے آسٹریلوی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ٹینس سٹار آسٹریلیا کو ڈیڑھ ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کیلئے تیاری کررہے ہیں ۔ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمے کیلئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت کھیل چکی۔۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا