بھارت کا جھوٹا سوشل میڈیا۔۔چیتوں سے پیار .. بہادر انسان کی ویڈیو میں ہیرا پھیری.. ضرور پڑھیں اور دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوری 2021 کے آخر میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت کے راجستھان میں جنگلی چیتے کا خاندان ایک کسان کے ساتھ سوتا ہے۔ اگرچہ فوٹیج مستند ہے لیکن یہ بھارت سے نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹین میں چیتا کی افزائش کے مرکز سے آئی ہے۔ اس خبر کے بعد دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو پتہ چل گیا کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر کتنی خبریں او رویڈیو حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔
دنیا بھر میں معتبر جانیوالی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 1800 سے زیادہ شیئرز کے ساتھ ایک کلپ اس کیپشن کے ساتھ جاری کیا گیا کہ ’’ بھارت کی ریاست راجستھان کے سری ہولینی گاؤں میں ہررات ایک جنگلی چیتا اور اسکا خاندان کسان کی جھونپڑی میں سونے کے لئے آتا ہے اور کسان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ اس کے بعد یہ کچھ دیر تک ہوا، لیکن جنوبی افریقہ کے غریب کسان کو جب اس بارے میں بتایا تو کسی نے یقین نہیں کیا. یہاں تک کہ ایک دن جب اس نے مقامی جنگلی حیات کے تحفظ کے محکمے کے ایک افسر سے اس کا ذکر کیا۔جس پر بتایا گیا کہ صرف تفریح کے لئے انہوں نے اسکی جھونپڑی میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیا۔اصل میں یہ کلپ دو سال قبل ڈولف سی وولکر نامی صارف کے ذریعے اپ لوڈ کردہ یوٹیوب ویڈیو سے آیا ہے۔رائٹرز کی اس فیکٹ چیک کی اشاعت کے وقت وولکر کی ویڈیو جس کا عنوان تھا ’’کیا چیتا ٹھنڈے سخت کنکریٹ کو ترجیح دیتے ہیں یا گرم کمبل تکیہ اور ایک دوست؟‘‘ ۔ اس ویڈیو کو15.1 ملین سے زیادہ آراء ملے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی بارکرافٹ ٹی وی کے ذریعہ تیار کردہ 2018 کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وولکر ایک سال کے وقفے کے بعد گیبریل نامی نر چیتے کے ساتھ دوبارہ مل رہے ہیں۔ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ وولکر جنوبی افریقہ کے بلومفونٹین میں چیتا ایکسپیریئنس بریڈنگ سینٹر میں رضاکار ہیں جہاں ان کے دوبارہ ملنے کی فوٹیج کے ساتھ ساتھ ولکر کی چیتا خاندان کے ساتھ سوتے ہوئے 2019 کی فوٹیج بھی لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ خوبصورت لباس کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل