(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام اقوام متحدہ کے نام ایک خط ارسال کرکے اگلے ماہ شروع ہونیوالی سرمائی اولمپک کے آغاز سے پہلے چین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینکیانگ کے علاقے میں چین کی پالیسیوں کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ، بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک سے پہلے جاری کرے۔چین کے بارے میں امریکی کانگریس کے ایگزیکٹیو کمیشن کے صدر اور نائب صدر، سینیٹر جیف مرکی اور جیمز مک گیورن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشیل بیشلے کے نام ایک خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپک کے مقابلے 4 فروری سے شروع ہو کر 20فروری تک جاری رہیں گے۔امریکہ اور چند دیگر ملکوں نے چین میں ہونے والے سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یہ اقدام سینکیانگ میں انسانی حقوق کی حمایت میں کیا ہے۔ امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب اس نے کم سے کم پچـھلے بیس برس کے دوران افغانستان و عراق میں انسانی حقوق کی بدترین شکل میں خلاف ورزیاں انجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹا سوشل میڈیا۔۔چیتوں سے پیار .. بہادر انسان کی ویڈیو میں ہیرا پھیری.. ضرور پڑھیں اور دیکھیں