لاک ڈاؤن ۔۔ نئی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کی عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی، ایک دن میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 548 ہو گئی ہے۔پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 590 ہو گئی جبکہ لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 15.2 فیصد تک پہنچ گئی اور کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔
پنجاب حکومت کے فیصلے کے مطابق10فیصد سے زائد کورونا پازیٹو والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شادی تقریبات پرپابندیاں24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔کاروباری سرگرمیاں اوردفتری امورمعمول کے مطابق چلیں گے۔
انڈور اجتماعات، شادی تقریبات پر24 جنوری سے مکمل پابندی ہوگی جبکہ انڈور ڈائننگ پر21 جنوری سے مکمل پابندی ہوگی،شادی تقریبات ویکسی نیٹڈ300 افرادکی گنجائش کیساتھ اجازت ہو گی۔ وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔