سیاحوں کیلئے خوشخبری۔۔شدید برف باری میں کھال کو گلنے سڑنے سے بچانے والی کریم ایجاد

Jan 20, 2022 | 21:49:PM

 (ویب ڈیسک) سیاحوں کیلئے خوشخبری۔۔شدید برفباری میں کھال کو گلنے سڑنے سے بچانے والی کریم ایجاد کر لی گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کیمیکل سوسائٹی کے تحت اپلائیڈ بایومیٹیریلز جرنل میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بھارت میں انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹی گریٹوو بائیلوجی کی ڈاکٹر منیا گنگولی کی تیارکردہ اس کریم کی روداد شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔عائشہ عمر کی دل دہلا دینے والی ایج واکنگ۔۔کمزور دل والے ایسا نہیں کرسکتے۔۔ ویڈیو وائرل
 منیا اور ان کے ساتھیوں نے خلیات کو منجمد (فریز)کرنے والے کیمیائی اجزا اور خلیات کے اندر برفیلے کرسٹل بننے سے روکنے والے ڈائی میتھائل سلفوکسائیڈ (ڈی ایم ایس او)کو باہم ملایا ہے۔ اس میں پولی وینائل الکحل (پی وی اے)ملائی گئی ہے جو خلیات کے درمیان برف جمنے روکتی ہے۔ اس طرح انہوں نے ایک موثرمرہم بنایا ہے۔اب باری باری ڈی ایم ایس او اور پی وی اے کی مختلف مقداروں کو زندہ خلیات پرآزمایا گیا۔ 
تجربہ گاہ میں یہ سب خلیات سرد ماحول میں رکھے گئے تھے اور کریم سے انہیں منجمد ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ معلوم ہوا کہ اگر ڈی ایم ایس او کی دو فیصد مقدار کو 1.6 ملی گرام فی ملی لیٹر پی وی اے سے ملایا جائے تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ یعنی اس ترکیب سے خلیات کو 80 فیصد کامیابی سے برف بننے اور تباہ ہونے سے بچالیا گیا۔اس مرہم سے جلد کی سطح اور دیگر حصے بھی فریز ہونے سے بچ گئے۔ اب مرہم کو سِن اے ایف پی کا نام دیا گیا۔ اگلے مرحلے میں اسے ایلوویرا (گھیکوار)کی جیلی میں ملا کر ایک چوہے پر ملا گیا۔ پندرہ منٹ بعد چوہے کو انتہائی سرد ماحول میں رکھا گیا۔ حیرت انگیز طور پر چوہا سردی کے وار سے محفوظ رہا اور اس کے خلیات بھی برقرار رہے۔پھر ایک اور چوہے میں 30 منٹ یا اس سے قبل کریم لگائی گئی اور اسے بھی انتہائی سرد ماحول میں رکھا گیا لیکن مرہم کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور چوہے کے اعضا برف سے شدید متاثر ہوئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ 15 منٹ قبل کریم لگانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔اب اس اینٹی فراسٹ بائٹ کریم کو تجارتی پیمانے پر تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس تحقیق کی فنڈنگ امریکی ڈیفینس اینڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی(ڈارپا)نے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ نئی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں