وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے ن لیگ کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہم چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگران وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے اور ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔
پرویز الہٰی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کے عہدیداروں سے تفصیلی میٹںگ ہوئی ہے اور ہم مشاورت کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری جماعت کے عہدیدار گراس روٹ لیول پر کارکنوں سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہم مشاورت کیساتھ پی ٹی آئی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے، قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ نہیں بولتے، راجہ ریاض کو تو خود شرم آنی چاہئے اور عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔