بورے والا: پولیس کا کارنامہ، 7 سالہ بچے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

Jan 20, 2023 | 11:39:AM

(کاشف چوہدری) بورے والا میں تھانہ فتح شاہ پولیس نے روایتی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کا واقعہ پیش آیا، جس پر علاقے کی پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کا مقدمہ ایک 7 سالہ بچے عدیل کیخلاف درج کرلیا۔

مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے عدیل والد کے ہمراہ مقامی عدالت میں پیش ہوا تو معزز جج بچے کو دیکھ کر متعلقہ تھانے کی پولیس پر برہم ہوئے اور ڈی پی او وہاڑی کیساتھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ کو بھی طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: رینالہ خورد، اُستاد جلاد بن گیا، کمسن بچے پر وحشیانہ تشدد
اس موقع پر عدیل کے والد کا مؤقف تھا کہ مخالفین سے پیسے لیکر میرے 7 سالہ بچے کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، ایس ایچ او فتح شاہ نے تھانے بلوا کر مجھے گالیاں دی اور غلیظ زبان اسعمال کی۔

عدیل کے والد نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں