پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 35 ممبران کے استعفی منظور کر کے فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔ الیکشن کمیشن ضروری کارروائی کے بعد 35 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے_ pic.twitter.com/QokSWmn9hk
— National Assembly of ???????? (@NAofPakistan) January 20, 2023
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔
اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔