ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ: ماریہ خان کا فری کک پر شاندار گول، میچ 1 – 1 گول سے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اورسعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
سعودی عرب کے شہر خوبر میں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آخری میچ سعودی عرب کی ٹیم سے تھا۔ پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں ال بنداری مبارک نے گول کر کے سعودی عرب کی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔
Maria Khan got Best Player award. ????????????⚽️ https://t.co/OiGG5fUJF0
— FootballPakistan.com (@FootballPak) January 19, 2023
دوسرے ہاف کے 65 ویں منٹ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے شاندار گول کرکے میچ برابر کر دیا۔
FULL TIME! ????
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 19, 2023
We end up the Women’s International Tournament as Runners Up ????
What an achievement by this team. HISTORY MADE!#PakistanFootball #DilSayFootball #WomensFootball pic.twitter.com/tTVLW2bAjo
میچ کے 65 ویں منٹ میں فری کک کے موقع پر پاکستانی کھلاڑی ماریہ خان کے پاس کا انتظار کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دور سے خود ہی بال کو جال میں پہنچانے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ماریہ خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی ان کیلئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔
میچ کا اختتام ایک ایک گول کی برابری پر ہوا جس کے بعد 7 پوائنٹس ہونے کے باعث سعودی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔