(ویب ڈیسک )آسٹریلوی صحافی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہےکہ آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی صحافی پیٹرفورڈ نے کہا کہ مائیکل کلارک پر گھریلو تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کلارک کی دوست نے انہیں تھپڑ مارا۔ویڈیو میں مائیکل کلارک کو دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جھگڑے میں کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں جب کہ اس دوران کلارک کی دوست نے انہیں زور دار تھپڑ دے مارا۔
یہ بھی پڑھیں:نوڈلز کیسے تیارہوتےہیں؟ویڈیو دیکھ کر شاید لوگ اسے کھانا چھوڑ دیں
غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنزلینڈ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس جھگڑے سے متعلق آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ معاملہ کچھ بھی ہو یہ جسمانی تشدد کا معاملہ ہے۔
آسٹریلوی رپورٹر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا معاملہ بڑا سنگین ہے اور پولیس اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 جنوری کو ہونے والے واقعے کے حوالے سے تاحال کسی کو چارج نہیں کیا گیا ہے۔