(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مزید استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی پر طنز کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35 استعفوں کی منظوری کو تحریک انصاف کے لیے ایک اور سرپرائز قرار دیا۔
ٹوئٹرپر جاری بیان میں عطا تارڑ نے طنزیہ کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟