(24 نیوز)پنجاب بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں موجود پرائمری حصہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ ،ہائی سکولوں میں پرائمری سکیشن نظر انداز ہونے کے باعث بچوں کے نتائج ناقص دینے لگے۔
ہائی سکولوں کے مذکورہ پرائمری پورشن کے کلاس رومز کی آبزرویشن کی جائے گی ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں موجود پرائمری پورشن کی تعداد مانگ لی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو تعداد کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
ضرور پڑھیں: روپے پر پریشر برقرار ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
مذکورہ پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی بھی کلاس روم آبرزویشن کی جائے گی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ان اساتذہ کو اپنے مرکز کی ٹیچر فورم میٹنگز میں بھی مدعو کریں گے،ٹیچر فورم میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا،مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ اس کے باوجود ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔