مصباح الحق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے میدان میں آگئے

Jan 20, 2023 | 14:54:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کرکٹرز کو ہی فائدہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کو مواقع بھی زیادہ ملیں گے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے دوبارہ سے سسٹم بنانا چیلنج ہوگا اور وہ ضرور اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ: ماریہ خان کا فری کک پر شاندار گول، میچ 1 – 1 گول سے برابر

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے تھے، ڈیپارٹمنٹس نے باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ عمر اکمل کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ کئی اور بھی کھلاڑی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے ہیں، ڈیپارٹمنٹس نے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے ہیں۔ صرف سوئی ناردرن گیس نے اظہر علی، عمر اکمل، یاسر شاہ سمیت ان گنت کرکٹرز تیار کیے۔

مزیدخبریں