(ویب ڈیسک )گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ 12 ہزار ملازمین کو نکالنے کیلئے تیار12 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
بین القوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ کمپنی 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔گوگل کے عہدیداران کی جانب سے حالیہ مہینوں میں کئی بار ملازمین کو نکالنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر اب باضابطہ طور پر اس حوالے سے واضح اعلان سامنے آیا ہےالفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے 20 جنوری کو ملازمین کو بھیجے گئے ایک میسج میں کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ہم نے کمپنی کو آگے بڑھتے بھی دیکھا اور متعدد افراد کو بھرتی بھی کیا مگر اب حالات مختلف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کےلیےبڑی خوشخبری، نئے فیچرز متعارف
انہوں نے کہا کہ وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔مجموعی طور پر گوگل کی سرپرست کمپنی مجموعی ملازمین کی تعداد میں 6 فیصد کمی لانا چاہتی ہے۔یہ الفا بیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث الفا بیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے ملازمین کو نکالا جائے گا۔
ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس فیصلے سے کمپنی کے کونسے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے۔گوگل کی جانب سے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ، ایما زون، میٹا اور ٹوئٹر سمیت متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالا ہے۔