ماں بیٹے کی انعام میں جیتی پلیٹ میں 24 سال تک کھانا کھاتی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ماں بیٹے کی انعام میں جیتی پلیٹ میں 24 سال تک کھانا کھاتی رہی ۔
وکرم نامی شخص نے ٹویٹر پر شیئر کیا کہ ان کی ماں نے دو دہائیوں تک ایک ہی پلیٹ کیوں استعمال کی۔
وکرم نے ٹویٹر پر پلیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چھوٹی سی پلیٹ اماں کی پلیٹ ہے، وہ پچھلی 2 دہائیوں سے اسی میں کھانا کھاتی تھیں. انہوں نے اپنے علاوہ صرف مجھے اور چلبلی (سروتھی، میری بھانجی) کو اس میں کھانے کی اجازت دی . ان کے انتقال کے بعد مجھے اپنی بہن کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ یہ پلیٹ میری طرف سے جیتی گئی انعام تھی۔
This is Amma's plate.. she used to eat in this for the past 2 decades.. it's a small plate.. she allowed only myself and chulbuli (Sruthi, my niece) only to eat in this other than her.. after her demise only I came to know through my sister, that this plate was a prize won by me pic.twitter.com/pYs2vDEI3p
— Vikram S Buddhanesan (@vsb_dentist) January 19, 2023
میں نے سن 1999، ساتویں جماعت میں یہ پلیٹ جیتی تھی، ان تمام 24 سالوں میں انہوں نے اس پلیٹ سے کھانا کھایا اور مجھے کبھی بتایا تک نہیں۔